• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر ایئرپورٹ رن وے اے ٹی آر جیسے طیاروں کیلئے خطرناک قرار

اسلام آباد (حنیف خالد) چائنا پاک اکنامک کوریڈور کے اہم شہر گوادر (پورٹ) کے ہوائی اڈے کے رن وے پر اے ٹی آر طیاروں کی لینڈنگ اور وہاں سے ٹیک آف انتہائی خطرناک ہوگیا ہے کیونکہ اس رن وے پر طیاروں کے سلپ ہوجانے (پھسلنے ) کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کی بنا پر پاکستان نیوی نے فرانس، اسپین سے حال ہی میں خریدے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ اے ٹی آر طیاروں کا گوادر کیلئے آپریشن کم و بیش روک دیا ہے گوادر اپنے افسروں یا اہم مہمانوں کو اب پاک نیوی براہ راست کراچی اور دوسرے ہوائی اڈوں سے گوادر ایئر پورٹ پر اپنے اے ٹی آر طیاروں کو لینڈ نہیں کراتی، پاک نیوی کے ستر نشستوں والے اے ٹی آر طیارے کو پہلے پسنی ہوائی اڈے پر لینڈ کرایا جاتا ہے وہاں سے طیارے کے مسافروں کو کوسٹروں میں سوار کرکے گوادر لے جایا جانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے خصوصی معاون برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کے مشورے سے گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ تعمیر کرنے کے جو احکامات جاری کئے ان پر کام سست روی سے ہو رہا ہے گوادر ایئر پورٹ کا رن وے کم وبیش ناکارہ ہونے سے گوادر تک فضائی سفر غیرمحفوظ بنتا جارہا ہے۔
تازہ ترین