• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اسکول بس حادثے کا شکار،24 بچے ہلاک

India School Bus Accident 25 Children Dead
شمالی بھارت میں ایک اسکول بس کے حادثے میں 24 بچے ہلاک ہوگئے، ریاست اتر پردیش کے پولیس افسر جاوید احمد کے مطابق حادثہ بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے باعث ہوا۔

انہوںنے مزید بتایا کہ حادثے میں ایک درجن سے زائد بچے زخمی ہیں،بس میں سوار زیادہ تر بچوں کی عمریں 3 سے 12سال کے درمیان تھیں، حادثے میں بس کا ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہم دردی کا اظہار کیا ہے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین