• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی حلف برداری، کئی افراد کی شرکت سے معذرت

Trump Oath Ceremony Several People Will Not Attend
ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہونے سے قبل انتخابی مہم کے دوران ہی متنازع ہوگئے تھے تاہم ان کی حیران کن فتح نے بہت لوگوں کو مایوس بھی کیا ہے اور اب وہ ان کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ بہت سوں نے تو شرکت سے صاف صاف انکار بھی کردیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب میں شرکت کے لیے اعلیٰ سیاسی، سماجی اور شو بز سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سمیت سیکڑوں افراد کو دعوت دی گئی ہے تاہم تجزیہ کاروں کو امید نہیں ہے کہ مدعو کیے گئے تمام مہمان اس تقریب میں شرکت کرسکیں گے۔

مختلف میوزیکل بینڈز کے علاوہ ایلٹن جان، اینڈریا بوچے لی، سیلین ڈیئن اور دیگر صف اول کے گلوکار پہلے ہی تقریب میں شرکت سے معذوری کا اظہار کرچکے ہیں۔

دوسری جانب جب نومنتخب نائب صدر مائیک پینس نے تقریب کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو انہیں اس پر بہت دلچسپ ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کسی نے لکھا کہ میں اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکتا، ہاں البتہ اگر صدر کے مواخذے کی کارروائی ہوئی تو ضرور حصہ لوں گا۔

ایک نے لکھا ’’بہت شکریہ، میں صرف قانونی طور پر منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرتا ہوں ‘‘

ایک من چلے نے لکھا ’’میں نے سنا ہے اس تقریب کے لیے نو کروڑ ڈالر فنڈز اکھٹا کیا گیا ہے۔ ہوسکتا ہے تقریب میں شرکت کے لیے آپ مجھے دس لاکھ ڈالر دیں لیکن میں پھر بھی شرکت نہیں کروں گا۔
تازہ ترین