امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی ہے،حکومت کے پاس اب سچ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں اپنے وکیل پر بھرپور اعتماد ہے، مکمل تیاری کے ساتھ دلائل دے رہے ہیں۔پیر کو بھی جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست کسی فرد کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف ہے، ایک لیڈر پھسلتا ہے تو ساری قوم پھسلتی ہے۔ کوئی بڑا آدمی پھنستا ہے تو استثنا کا راستہ لیتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے پاس دولت کے علاوہ کوئی چیز نہیں، قوم کے پاس غربت کے سوا کوئی چیزنہیں۔