عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ 20کروڑلوگوں کےدرمیان ایک ہی دن میں 3 دفعہ گول ہوتا ہے، حکومتی وکیل جائیداد ادھر سے ادھر ہونے کے بیانات دیتاہے، آئی سی آئی جے کی معلومات میں تضاد ثابت کردیں، کیس واپس لے لوں گا۔
شیخ رشید نے پاناما پیپرز کی سماعت پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیوزایجنسیوں کےذریعےجھوٹی خبرلگوائی گئی، وزارت اطلاعات کی اس سے بڑی رسوائی آج تک نہیں دیکھی، کروڑکےتحائف توشہنشاہوں کےبیٹوں نےبھی نہیں دیے۔
انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں کہ یہاں سے کرپشن کا تابوت نکلے گا،بی بی سی نے بھی کہا کہ یہ فلیٹ محترمہ مریم نواز کے ہیں۔