• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی کا مسئلہ سینیٹ میں اٹھائینگے، حکومت جلد رہائی ممکن بنائے، سراج الحق

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر گئے اور ان کی والدہ ہ عصمت صدیقی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی بیٹی کی تقریبا 13سال کی مسلسل اسیری ا پر افسوس اوران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ،اس موقع پرجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری محمد اصغر ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،سکریٹری کراچی عبد الوہاب، ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے،سراج الحق نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مسئلہ پوری قوم کا مسئلہ ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ اس مسئلہ پر آواز اٹھائی ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری سطح پر یہ مسئلہ اٹھائے اور قوم کی بیٹی کی رہائی کو جلد از جلد ممکن بنائے ، انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلہ کو سینٹ میں اٹھائیں گے اور انسانی حقوق کی بنیاد پر رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے وفاقی وزراء چوہدری نثار اورسرتاج عزیز سے بھی بات چیت کی جاچکی ہے لیکن ان کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں ملا لیکن اب ہر صورت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے اعلیٰ سطح پر کوششیں کی جائیں گی اورعدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا اس سلسلے میں وکلاء اور ماہرین بین الاقوامی قانون سے مشورہ کررہے ہیں، عصمت صدیقی نے سینیٹر سراج الحق کی آمد کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو بغیر کسی غرض کے ہمارے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے کوششیں کررہی ہے ۔
تازہ ترین