• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی اور لورالائی کو پنجاب سے ملانے والے پل کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جائیں،گڈز ٹرک

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نورمحمدشاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی صورت خان کاکڑ مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ نائب صدر حاجی دائود کرد حاجی عبدالخالق بنگلزئی حاجی باری داد کاکڑ عمر شاہ آفریدی ایڈیشنل سیکرٹری حاجی محمدگل کاکڑ عبدالجبار اچکزئی انفارمیشن سیکرٹری حاجی روزی خان مندوخیل سیکرٹری مالیات حاجی عبدالمجید بنگلزئی حاجی نیاز خلجی ضلع ہرنائی کے صدر سیٹھ امان اللہ عرف زقوم جنرل سیکرٹری موسیٰ جان بخاری نائب صدر ولی خان ترین پریس سیکرٹری محمودخان پوپلزئی نے ہرنائی اور لورالائی پنجاب کو ملانے میں اہم کردار ادا کرنے والا طورخان روڈ پانچ میل کے فاصلے کےپل جو کئی سال سے منہدم ہوچکا ہے حکومت بلوچستان سے بار بار اپیلیں کرکے مایوس ہوگئے اور اب جبکہ حکومت بلوچستان نےاس پل کی فوری تعمیر کیلئے منظوری دی جس سے ہرنائی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن کام کاآغاز نہ ہونے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بعض افسروں کا کہنا ہے کہ پانچ میل پل کی تعمیر 2017ء میں بہت مشکل نظرآرہی ہے کیونکہ اس پل کے فنڈز کہیں اورمنتقل ہوچکے ہیں اور انہوںنے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم مسئلہ میں مداخلت کرتے ہوئے ہرنائی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کریں اور اس پل کی عدم تعمیر سے ہرنائی کے ٹرانسپورٹروں زمینداروں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پریشانی میں مبتلا ہیںفوری تعمیر کیلئے حکومت بلوچستان فنڈز جاری کرے۔
تازہ ترین