ملتان(پ ر) اخبار فروش یونین کے چیئرمین الیکشن بورڈ ملک محمداجمل وائس چیئرمین ملک مسعود الحسن اور سیکرٹری ناصر حسین قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار فروش برادری صنعت کا حصہ ہے جس میں باقاعدہ طور پر ممبر سازی اور یونین کے دستور کے مطابق ہر دو سال بعد الیکشن بذریعہ بلیٹ پیپر کرائے جاتے ہیں۔ اخبار فروش یونین ملتان کے آئندہ الیکشن سال 2017-19، 17فروری بروز جمعہ کو ہونگے انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن بورڈ نے ماضی میں بھی الیکشن کرائے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جیتنے اور ہارنے والوں نے ہماری کارکردگی کو سراہا۔ بہترین کارکردگی کی بناء پر ہمیں دو بارہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ہم سابق پرامن روایات کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ امیدواران ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔