• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب بھی موقع ہے ،نواز شریف اسمبلی کی مدت 4سال کردیں، خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب میں عوامی رابطہ مہم پر ن لیگ کے رہنمائوں کی بوکھلاہٹ اور تنقید پیپلزپارٹی کی کامیابی ہے، ہمارااگلا لانگ مارچ رحیم یار خان سے ملتان تک ہوگا ، میاں نواز شریف  کے پاس اب بھی ایک موقع ہے کہ اسمبلی کی مدت چار سال کی جائے اور اس حوالے سے آئینی ترمیم کی جائے،پاناما کیس میں حکومت نے اتنی کلابازیاں کھائیں ایک  عام آدمی بھی سمجھ گیا ہے تو کیا سپریم کورٹ کے جج صاحبان نہیں سمجھتے ہوں گے،کبھی وہ دبئی چلے گئے کبھی  قطر، کبھی عائشہ صاحبہ ، کبھی دادی  نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں۔وہ سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ 
تازہ ترین