• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پہلی مرتبہ خواتین ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خواتین ونگ نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ ماہ 3 سے8 فروری تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ لیگ کے لئے لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں ملک بھر کی ٹاپ ہا کی پلیئرز حصہ لیں گی۔ ٹیموں کا انتخاب پا کستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ خود کر ے گا، لیگ کاانعقاد پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ اور پنجاب اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے کروایا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی خواتین ونگ نے ملک میں خواتین کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے اور انہیں کھیل کے موقاع فراہم کرنے کے لئے اس لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین