لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) لاڑکانہ ریجن کے ڈی آئی جی سائیں رکھیو میرانی کے تبادلے کے بعد عبداللہ شیخ نے اپنے عہدے کا چارج لے کر کام شروع کر دیا ہے۔ جمعرات کو پہلے روز ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج عبد اللہ شیخ نے لاڑکانہ ڈویژن کے تمام ایس ایس پیز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کیں اور موقع پر ہی بعض ہدایات بھی جاری کیں۔