• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ،4اشتہاریوں سمیت 80مشتبہ افراد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

مردان(صباح نیوز)پولیس نے تھانہ رستم کی حدود میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 4اشتہاری مجرمان اور 6سہولت کاروں سمیت 80سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا،چوری شدہ 10 موٹر سائیکل برآمد اور60غیر قانونی موٹرسائیکلیں پکڑ لیں، 360افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیاجبکہ 201گاڑیوں کی تصدیق کی گئی۔ڈی ایس پی رورل کامران خان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے تھانہ رستم کی حدود میںواقع علاقوں مچی،تاجہ ، پشکنڈی،کانہ کلے، سرخ ڈھیرئی میں کومبنگ آپریشن کیا جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران 4اشتہاری مجرمان،ان کو پناہ دینے والے 6سہولت کار،9آوارہ گرد اور نقص امن کے تحت 20افراد سمیت 80سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان کے قبضے سے 21پستول،18عدد بارہ بور بندوق،4رائفل،ایک کالاکوف اور 238کارتوس برآمد کئےگئے،انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 15افراد کو حراست میں لے کر تجاوزات مسمار کر دی گئی ہیں،تحفظ مکانات ایکٹ کے تحت غیر قانونی 2کرایہ دار بھی گرفتار کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران360افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیاجبکہ 201گاڑیوں کے کاغذات اور چیسز نمبر چیک کئے گئے کاغذات نہ ہونے پر کئی گاڑیاں پکڑی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ کومبنگ آپریشن جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ 
تازہ ترین