ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار)شہر یوں نعیم کچھیلا ،شیخ نواز گل ،مہر جاوید ، محمد اسلم ،ملک عطا ء ا للہ ،چو ہدری افضال ،ملک شاہدودیگر نےکہا ہے کہ ساہیوال ،فاروقہ سمیت تحصیل بھر میں سڑکیں مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اورعوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں ۔ مسلم لیگی ایم این اے اور ایم پی اے نےحلقہ سے منہ موڑ لیا ہے ۔ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا لیگی ارکان اسمبلی کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔جنرل الیکشن میں کئے گئے وعدے اگر پورے نہ ہوئے تو آئندہ عام الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔