• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ حملہ: سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مذمت جاری

Latest News
پشاور…باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے خلاف سیاسی رہنما ؤں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہنا ہے کہ یہ ایک سفاکانہ عمل ہے جبکہ آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ ہمیں ازسرنو پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا یہ ایک سفاکانہ اقدام ہے، ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ہمیں سیاسی طور پر ہم آہنگی اور از سرنو پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔اگر کوئی پیشگی اطلاع تھی تو اس پر کس طرح سے شیئرنگ کی گئی ، کہاں کہاں پر خامیاں ہیں ، اس پر نئے سرے سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ سافٹ ٹارگٹ سے زيادہ دہشت پھیلتی ہے اور یہی دہشت گردوں کا ہدف ہے۔سیاسی طورپر ہم آہنگی اور سب کو آن بورڈ ہونے کی بہت ضرورت ہے۔
تازہ ترین