• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان ملک اور اقبال کاظمی کو ایم کیو ایم کا مالک نہیں بننے دینگے، فاروق ستار

 کراچی ( اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم رحمان ملک اور اقبال کاظمی کو ایم کیو ایم کا مالک نہیں بننے دیں گے، اب حق بھی چاہئے اور آئندہ نسلوں کا تحفظ بھی چاہئے ، با قی  باتیں بہت ہوگئیں، اب عملی کام کرنا ہے ، ایم کیوایم کے منشور کو پہلے رحمان ملک اور اس کے بعد اقبال قاسمی کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے ، اقبال کاظمی وہ شخص ہے جو تحریک کے بانی کو پٹیشن دائر کرکے تنگ کرتا رہا اور انہیں غدار کہتا رہا ہے ، ایسے شخص کو ایم کیو ایم یم کو سونپنے کی تیاری کی  جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان پر عوام کا بھر پوااعتماد ہے ، سرد ،موسم میں کھلے آسمان تلے ہزاروں افراد نے جمع ہوکر ہم پر اعتماد کر اظہار کردیا ہے ، ایم کیوایم پاکستان عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی ہے ، ہم فیصلہ کن جدوجہد کی جانب قدم بڑھا نا چاہتے ہیں ۔ 8اگست 86ء کی طرح 30دسمبر 2016ء کو جلسہ کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ تحریک کو ریلی اور جلسہ کی شکل میں کم خرچ پر ایم کیوایم پاکستان ہی کامیاب کرسکتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سرجانی ٹائون میں ایم کیوایم پاکستان کے تحت منعقدہ ایک بڑے جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں علاقے کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور ایم کیوایم پاکستان کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام جوق در جوق ہمارے جلسوں میں آکرہمارے فیصلوں اور  مینڈیٹ کی توثیق کرتے ہیں ، ہم چھوٹے چھوٹے منی جلسے کرکے یہ ثابت کررہے ہیں کہ ڈھائی کروڑ کے شہر کے ساتھ اب زیادتی برداشت نہیں کریں گے ۔ یہ شہر 70فیصد ٹیکس وفاق اور 90صوبے کو ادا کرتا ہے ۔ جواب میں اس شہر کو وفاق 2فیصد اور صوبہ 5فیصد دیتا ہے یہ خیرات ہے ،ہمیں یہ نہیں بلکہ ہمارا حق چاہئے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیوایم کے قیام کے وقت ہمیں یہ درس ملا تھا کہ ہمار ا نصب العین حقیت پسندی اور عملیت پسندی ہے ، اس پر ہم نے عمل کیا ۔ انہوں نے عوام سے اس کی تائید مانگی جس کی عوام نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی ۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے سے مرکز پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم پاکستان سے اظہاریکجہتی کے علاوہ ملک کے کونے کونے سے لوگ رابطہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کی سڑکوں کا برا حال ہے ، ہمیں اب غلامی کا طوق اتارنا ہے ، 2فیصد اور5فیصد خیرات اب ہمیں نہیں چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ہم اب ارباب اختیار سے بات کریں گے ، میئر کراچی سے تمام اہم محکمے چھین لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا معیار گرایا جارہاہے۔
تازہ ترین