سرگودھا(نمائندہ جنگ)ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ڈاکٹرمحمدفاروق، سٹی امیر ڈاکٹر طاہر فاروق، ضلعی نائب امراء ملک محمود حسین اعوان اور ڈاکٹر محمد ارشد شاہد نے چیئر مین ایم سی 2 وضلعی نائب امیر ملک محمود حسین اعوان کی رہائش گاہ پر سٹی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم تا 23مارچ 2017ء تک رابطہ عوام مہم چلائی جائے گی اور جماعت اسلامی کی دعوت موثر انداز میں شہر کے ہر گھر تک پہنچائی جائے گی۔ دوران سال ہر یونین کونسل کے ہر وارڈ میں ہر ماہ ایک بڑا پروگرام کیا جائے گا۔ اس موقع پر شوریٰ کی مشاورت سے ملک محمود حسین اعوان کو صدر شعبہ سیاسی امور و تعلقات عامہ، پروفیسر خالد محمود عارف کو ترجمان و میڈیا ایڈوائزر، حافظ عدیل باسط کویوتھ کا نگران، مرزا محمد اشرف کو ناظم یوسی 1اور 2، مولانا احسان اللہ کوناظم یوسی3،ملک محمد انورکو ناظم یوسی 19اور کینٹ جب کہ قاری محمد نعیم کو ناظم پی پی33سرکل مقررکیاگیا۔ اجلاس میں پاراچناربم دھماکے کیخلاف قرارداد مذمت پیش اوردعائے مغفرت کی گئی۔