لاہور (خصوصی نمائندہ) حکومت پنجاب نے لاہور سمیت 10 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق پی ایس او برائے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیر احمدسید کو ڈپٹی کمشنر لاہور ان کے پیش رو کیپٹن(ر) عثمان کو اوایس ڈی، اوایس ڈی محمدسلیم افضل کو ڈپٹی کمشنر بہاولپوران کے پیش روڈاکٹر احتشام انور کو او ایس ڈی، چھٹی سے واپس آنے والےاللہ رکھا انجم کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ان کے پیش روندیم الرحمن کو او ایس ڈی، او ایس ڈی عمر جہانگیر کو ڈپٹی کمشنر چکوال ان کے پیش رو محمد جاوید بھٹی کو او ایس ڈی، ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ سید بلال حیدر کو ڈپٹی کمشنر بھکران کے پیش رو احمد مستجاب کرامت کو او ایس ڈی، اے ڈی سی ( ہیڈ کوارٹرز) بہاولپورامجد بشیر کو ڈپٹی کمشنر خوشاب، ڈپٹی سیکرٹری سٹاف وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ صائمہ احد کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ان کے پیش روسقراط امان رانا کو او ایس ڈی، اشفاق احمد کو ڈپٹی کمشنر راجن پور ان کے پیش رو ظہور حسین کو او ایس ڈی، ڈائریکٹر جنرل مائنز راجہ خرم شہزاد کو ڈپٹی کمشنر لودھراں ان کے پیش رو د شاہد نیاز کو او ایس ڈی، سیف انور کو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ اور ان کے پیش روشوکت علی کو او ایس ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔ تبدیل کئے گئےڈپٹی کمشنرز کورس کے لئے جا رہے ہیں