اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزرا کی ایک ٹیم کو فوری طورپر چار سدہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزرا عبدالقادر بلوچ ، پرویز رشید اور بلیغ الرحمان کو فوری طور پر چارسدہ پہنچنے کی ہدایت بھی کی ۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم طلبہ اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےعزم پر قائم ہیں۔
ترجما ن کے مطابق وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ میں ہیں ۔