سرگودھا ( نمائندہ جنگ ) ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف تمام بازاروں کا سروے مکمل کرلیا جس کے بعد بازاروں سے بلا تفریق تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام بازاروں کی تاجرتنظیموں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ از خود تجاوزات ختم کرلیں وگرنہ بلاتفریق آپریشن کیاجائیگا۔