• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سرمایہ کا ری کیلئے ساز گا ر تر ین 6 ملکوں میں شامل

کراچی ( جنگ نیوز )دنیا کے مشہور فنڈ منیجر ایمی کمپینین نے دنیا کے جن 6 ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین قرار دیا ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے، پاکستان کی معاشی پیش رفت اب دوسرے ملکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے،فنڈ منیجر ایمی کمپینین نے دنیا کے جن 6ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین قرار دیا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ ویت نام، ملائشیا، ترکی، مصر اور میکسیکو شامل ہیں،ایمی کمپینین ایولی امرجنگ فرنٹیئر کا 8کروڑ80 لاکھ ڈالرز کا فنڈ مینیج کرتے ہیں،کمپینین نے لاہور میں سیمنٹ بنانے والی فیکٹریوں کے افسران سے ملاقاتیں کیں،کمپینین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک سیمنٹ فیکٹری کو ان کے فنڈ سے جڑنے کے بعد چار گنا زیادہ منافع ہوا ہے۔   
تازہ ترین