• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر جیل خانہ جات کا اوکاڑہ جیل کا دورہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نےسپرنٹنڈنٹ نور حسن بگھیلا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ جیل میںمختلف بیرکس،ہسپتال اورباورچی خانے کا معائنہ کیا اورتسلی بخش انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ قیدیوں کی اصلاح اور انہیںمعاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے جیلوں میں قائم ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میںمختلف ہنر سیکھائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین