• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات‘17نرسز4ماہ سےتنخواہوں اورتقررناموں سےمحروم

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں حمزہ شہباز کی جانب سے ہسپتال کے برن یونٹ کی افتتاحی تقریب سے قبل بھرتی کی گئی 17 سٹاف نرسز 4 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی اور تقرر ناموں سے محروم، نوازلیگ کے رہنما، ایم این اے حمزہ شہباز نے 4 ماہ قبل برن یونٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے قبل 17 سٹاف نرسز کو بھرتی کیا گیا، جنہیں 4 ماہ سے تنخواہیں اور تقرر نامے نہیں دئیے گئے، گذشتہ روز متاثرہ سٹاف نرسز مریم طاہرہ، ماریہ جبین، صباء الیاس، ارم اعجاز، ثمرینہ ناز، انیلہ گل، شبن خوشی و دیگر نے گجرات پریس کلب پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، اس موقع پر سٹاف نرسز کا کہنا تھا کہ انٹرویوز کے بعد 17 نرسز کو محکمہ کی طرف سے بھرتی کیا گیا اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے برن یونٹ میں ذمہ داریاں سونپی گئیں لیکن 4 ماہ گزر جانے کے باوجود ہمیں تنخواہیں اور تقرر نامے جاری نہیں کیے گئے، متاثرہ سٹاف نرسز کا کہنا تھا کہ ہم ڈی سی اور ایم ایس آفسز کے چکر لگا لگا کر مایوس ہو چکی ہیں،ذمہ داران مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔
تازہ ترین