• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری کالج شیخوپورہ کے طلباءکا پرنسپل کے رویہ کیخلاف روڈ بلاک کر کے احتجاج

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)گورنمنٹ ڈگری کالج کے سینکڑوں طلباء نے پرنسپل کے رویہ کے خلاف ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وہاں انہوں نے ایک گھنٹہ تک دھرنا دیکر لاہور سرگودھا روڈ کی ٹریفک بلاک کردی، طلباء کا کہنا تھا کہ پرنسپل کالج میں تاخیر سے آنے والے طلباء کو بھاری جرمانے کرتاہے جسے ادا کرنے سے ہم قاصر ہیں ، ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی یا جگہ نہ ملنے کی وجہ سے بعض طلباء تاخیر سے پہنچتے ہیں مگر اس پر پرنسپل کا رویہ انتہائی جارحانہ ہے، مقامی پولیس کی یقین دھانی کے بعد طلباء نے اپنا احتجاج ختم کردیا جس کے بعد ٹریفک کا نظام بحال ہوا۔
تازہ ترین