شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)بلدیہ شیخوپورہ کے سینکڑوں پینشنرز نے گزشتہ ماہ کی پینشن کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی شیخوپورہ سے پینشنوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پینشنوں کی عدم ادائیگی سے ریٹائرڈ ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ، پینشنرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری یعقوب نے سینکڑوں افارد ہمراہ پریس کلب شیخوپورہ میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ شیخوپورہ کے ریٹائرڈ پینشنروں کی تعداد 12سو کے قریب ہے جو ہر ماہ بعد پینشن کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ، بلدیہ شیخوپورہ کے چیئرمین کو متعدد بار درخواستیں دی گئیں مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی تو دوسری طرف بلدیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز منجمد ہونے اور فنڈز کے حصول کے ذرائع کم ہوجانے کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی بھی ممکن نہیں ہورہی پینشنوں کی ادائیگی کیلئے بلدیہ شیخوپورہ نے یقین دھانی کروائی ہے جو آئندہ چند روز میں ادا کردی جائیں گی۔