ڈیرہ غازی خان میں ایلیٹ فورسزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ چار گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ سے متصل قبائلی علاقے کلیری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر الیٹ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی۔
سیکورٹی فورسز کے موقع پر پہنچیں تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔