وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو نقصان ہو سکتا ہے،پاکستان کے لیے یہ تیسرا اور آخری چانس ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک اور معاشی منصوبے معیشت کیلئے ٹیک آف کا تیسرا موقع ہیں، ترقی اسی طرح رہی تو دو سال میں پاکستان تیز رفتار ترقی کرنےوالی معیشت بن جائے گا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پہلے کرپٹ ترین ممالک میں ہونے کی وجہ سے سر جھکا کرتے تھے، اس حکومت کے خلاف ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کےذخائر 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، 2سال میں جی ڈی پی گروتھ 6سے7فیصد تک لےجائیں گے،موجودہ حکومت کے منصوبے2018 ءمیں11ہزارمیگاواٹ بجلی دیں گے۔