ٹھٹھہ (نامہ نگار) اجتماعی زیادتی کے شکار گھارو کے رہائشی 16 سالہ نوجوان شکیل احمد سوڈھائی نے اپنے والد عبداللہ سوڈھائی، والدہ ملوکاں اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، بعد ازاں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرہ نوجوان نے کہا کہ وہ نمک کے کارخانے میں مزدوری کرکے اپنا اور اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالتا ہے 27 روز قبل وہ کام پہ جا رہا تھا کہ ملزم ممتاز بلوچ اسے زبردستی جھاڑیوں میں لے گیا، جہاں پر ممتاز بلوچ اور پرویز رند سمیت چھ ملزمان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کا مقدمہ ان کے والد عبداللہ سوڈھائی کی مدعیت میں گھارو تھانہ پر درج کرایا گیا ہے تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملزمان با اثر ہیں اور انہیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔