مردان ( نامہ نگار) گدر میں مستورات کے تناز عہ پر سرڈھیری کے رہائشی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ صوابی پولیس ٹریننگ سکول میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل خالد خان نے اپنے نزعی بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ایک کام کے سلسلے میں گدر آیا تھا اس دوران قریبی علاقہ قاضی آباد کے رہائشی حضرت علی اور اس کے بیٹے کلیم جن کیساتھ میرا مستورات کا تنازعہ چلا آرہا ہے نے مجھ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے لگ کر میں زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق مجروح کو نزعی بیان کے بعد ہسپتال لے جایا جا ریا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ جبر کے عملے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔