• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ سال تک معاشی ترقی کی رفتار 6 فیصد تک لانے میں کامیاب ہو جائیں گے‘ احسن اقبال

اسلام آباد(ایجنسیاں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کرپشن کی روک تھام اور خاتمہ کیلئے کارکردگی میں 9 درجہ بہتری حاصل کی ہے، جنوبی ایشیاءمیں پاکستان واحد ملک ہے جس نے کرپشن کے خلاف اقدامات میں بہتری کی ہے، موجودہ حکومت کے منظم ومؤثراقدامات کے باعث پاکستان کر پٹ ترین ممالک کی فہرست سے نکل کر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے، آئندہ سال تک معاشی ترقی کی رفتار کو 6 فیصد تک لانے میں کامیاب ہو جائیں گے‘حکومت نے ایسے منصوبے جو سفید ہاتھی بن گئے تھے انہیں سفید گھوڑا بنا کر ملکی ترقی اور بہتری کیلئے بروئے لایا ہے‘ملک میں بنیادی ڈھانچہ کی بہتری اور ترقی پر ایک کھرب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں‘ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ رواں سال اگست میں مکمل ہو جائے گا، کھچی کینال کا منصوبہ اس سال مکمل کر لیں گے، نیلم جہلم پراجیکٹ بھی رواں سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال کا کہنا تھاکہ سی پیک اور معاشی منصوبے معیشت کیلئے ٹیک آف کا تیسرا موقع ہیں ٗترقی اسی طرح رہی تو دو سال میں پاکستان تیز رفتار ترقی کرنیوالی معیشت بن جائیگا تاہم ٗ بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو نقصان ہو سکتا ہے‘انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو دلدل سے نکالنے کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں‘ آج سے تین سال قبل ملک میں 18 سے 20 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی جبکہ آج صورتحال اس کے برعکس ہے‘کرپشن کے خاتمہ اور روک تھام سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ خوش آئند ہے‘چندناکام سیاستدان پاکستان کو ناکامی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں‘ کچھ سیاستدان منفی پروپیگنڈے کے ذریعے ترقی کے سفر میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ 
تازہ ترین