چارسدہ ......عوامی نیشنل پارٹی کی بزرگ خاتون رہنما بیگم نسیم ولی ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی کے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والیوں کی عیادت کی۔
بیگم نسیم ولی بیماری کےباوجود زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچیں، ا س موقع پر انہوں نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے زخمیوں سے ہمدردی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔