• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش وبرفباری سے زیارت اورپشین کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے،مولانا آغا محمد

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ زئی وخیلی سے بالاتر ہوکر عوامی حقوق ان تک پہنچائے ہیں حالیہ برفباری اور بارشوں سے زیارت اور پشین کے اضلاع میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیاجائے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شیخ الحدیث مولانا آغا محمد نے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل و کرم ہوا کہ پورے بلوچستان میں برفباری اور بارشیں ہوئیں جن سے خشک سالی کے خدشات کم ہونگے مگر ہمارے حلقہ انتخاب کا زیادہ تر حصہ پہاڑی ہے صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت ان نقصانات کے ازالے کیلئے رقم مہیا کرے اکثر علاقے اور ان کی سڑکیں بہہ گئی ہیں ان کی دوبارہ مرمت کیلئے فی الفور کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین