• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :ملازمہ پر مبینہ تشدد، 2ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ

Gujrawala Violence Women
گوجرانوالہ میں نوجوان گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر تشدداور زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار دونوں ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے نمونے لاہور لیبارٹری میں بھجوادیے گئے ہیں ۔

گوجرانوالہ میں 15سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور زیادتی کےمعاملے پر پولیس نے دونوں ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیااور ٹیسٹ کیلئے نمونےلاہور لیبارٹری بھجوا دئیے گئےہیں ۔

گارڈن ٹاؤن میں 15 سالہ ملازمہ کو مبینہ طور پر مکان مالکان کی جانب سے تشدد و زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا تھا، دو روز قبل گرم پانی گرنے سے چہرہ جھلسنے پر ملازمہ کو سول اسپتال لایا گیا تھا،لڑکی نے اسپتال پہنچنے پر اپنے ساتھ ایک سال سے ہونے والے ظلم و زیادتی کا انکشاف کیا تھا۔

گھریلو ملازمہ کی ماں نے مکان مالکان کو بے قصور اور بیٹی کو پاگل قرار دیا تھا۔ماں کے انکار کے بعد گھریلو ملازمہ خود مدعی بنی اور مکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
تازہ ترین