سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے نجی اسکول کے طلباء وطالبات کی جانب سے آلودگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے آگاہی ریلی نکالی گئی، طلباء وطالبات ماحول کو بہتر بناؤ، معاشرے کو بچاؤ کے نعرے بلند کررہے تھے۔ ریلی میں شامل طلباء وطالبات کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور ملک کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور اسے ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے تمام مکاتب فکرکو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔