• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی سیالکوٹ یکم سے5 فروری تک یکجہتی کشمیر منائے گی

سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ )جماعت اسلامی سیالکوٹ یکم فروری سے5 فروری سے ہفتہ یکجہتی کشمیر منائے گی اس سلسلے میں ضلع اور تمام زونز میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام میں آ گاہی مہم چلائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے امیر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ یکم سے 2 فروری تک کانفرنسز،سیمینارز اور مذاکرے،شہداءکے والدین کے والدین کے ساتھ پروگرامات، جبکہ 3فروری کو ضلع بھر کی مساجد میں خطیب اپنے جمعہ کے خطبات میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔5 فروری کو بچوں اور خواتین کی یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی جائیں گی، جن میں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ان پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا جائے گا ۔
تازہ ترین