• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،ڈکیتی قتل کےایک مجرم کو سزائے موت ،2 کو عمر قید

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )ڈکیتی قتل کےایک مجرم کو سزائے موت ،جبکہ 2 کو عمر قید کی سزا سنادی ۔ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔تھانہ کینٹ کے مقدمہ قتل کاایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم عمران کو سزائے موت اور2لاکھ روپے معاوضہ لواحقین کو ادا کرنے کا حکم سنایا جبکہ دیگر شریک مجرموں محمد علی اور شہباز کو عمر قید کی سزا سنائی دی گئی۔ مجرمان نے چار سال قبل 2013 کو تھانہ کینٹ علاقہ میں   دوبئی پلٹ نذیر حسین اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے زیورات اور نقدی وغیرہ لوٹنے کے بعد مزاحمت پر  فائرنگ کرکے  قتل کر دیاتھا۔
تازہ ترین