شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) فیکٹری میں آگ لگنے سے 6مزدور جھلس گئے۔لاہور روڈ پر کوٹ عبدالمالک کے قریب ایک جوتا ساز فیکٹری میں بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے کی بناء پر آگ لگ گئی جہاں کام کرنے والے 6مزدور جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جن میں شاہد، فاروق، خادم حسین، اسلم، رمضان اور اکرم شامل ہیں تمام زخمیوں کو مخدوش حالت کے پیش نظر میو ہسپتال لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع پر آگ پر قابو پا لیا گیا اور مزید نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔