گجرات (نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نےکہاہے کہ کڈنی سنٹر میں مارچ میں ڈبل شفٹ کاآغاز کردیا جائے گا، ہیپاٹائیٹس بی کے مریضوں کیلئےالگ وارڈ کےقیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا،کڈنی سنٹر کو آپریشنل اورترقیاتی کاموں کیلئےوافرفنڈزکی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرکی ذمہ داریاں سنبھالنے کےبعد کڈنی سنٹرکےدورہ پرکیا، سماجی شخصیت شیخ افضل نے اس موقع پر کڈنی سنٹر کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ بھی پیش کیا جبکہ کاروباری شخصیت شیخ خالد کی طرف سے100کے وی اے کا جنریٹر بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔