وزیراعلیٰ سندھ نے نئےٹھٹھہ سجاول پل کا افتتاح کردیاہے۔سید مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ پل ریکارڈ مدت میں کم ترین لاگت میں تیارکیاگیاہے۔
نوتعمیرشدہ ٹھٹھہ سجاول پل کے افتتاح کےلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ہیلی کاپٹرمیں پہنچے اورخودگاڑی ڈرائیوکرکے پل کاافتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کئی بڑے بڑے منصوبے سندھ میں جاری ہیں ،وہ عوامی خدمت میں اتنے مصروف ہیں کہ منصوبوں کے افتتاح کا بھی وقت نہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ پل 2ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے مختصرترین مدت 18ماہ میں مکمل کیاگیا۔جو عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔یہ پل تھر تک رسائی میں آسانی کے ساتھ ساتھ دیگرکئی اضلاع کے عوام کو بھی قریب لائےگا۔
سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ میں کسی صوبائی حکومت نے آج تک پل نہیں بنایا لیکن پی پی کی صوبائی حکومت نے یہ کردکھایا۔
افتتاح کے بعد پل آج سے عوام کے لئے کھول دیاجائے گا۔چاررویہ پل 1اعشاریہ6کلومیٹرطویل ہے۔