• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ چارسدہ، خیبر پختون خوا حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان

Latest News
پشاور.......حکومت خیبرپختون خوا نے سانحہ چارسدہ پر تین روزہ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے دس روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔سوگ کے دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

خیبرپختون خواحکومت نے سانحہ چارسدہ پرتین روزہ سوگ کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سوگ کے دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

ادھر عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے سانحہ چارسدہ پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر نیشنل ایکشن پلان کے تمام 20نکات پر عملدرآمد ہوجاتا توآج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں،اس لئے انہوں نے درسگاہوں کارخ کرلیا ہے، واقعے پر مذمت تو کرلی، اب مزاحمت کرنی ہے یا نہیں! اس کا فیصلہ قوم کو کرنا ہے۔
تازہ ترین