• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ لڑکی جاں بحق

24 Year Old Girl Dies In District Hospital During Treatment In Sargodha
ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا میں زیر علاج لڑکی جاں بحق ہوگئی، لواحقین کا الزام ہےکہ لڑکی کی ہلاکت غلط انجکشن لگانےسے ہوئی، جس پر انھوں نے نرسوں پر تشدد کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، واقعے کےخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف اورنرسوں نے ہڑتال کااعلان کردیا۔

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں 24سالہ لڑکی انم شہزادی 5روز سے زیر علاج تھی، لواحقین کا الزام ہےکہ لڑکی کی ہلاکت ڈاکٹروں اورنرسوں کی جانب سے غلط انجکشن لگانےسے ہوئی جس پر انھوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور نرسوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اورلڑکی کے ماموں کو حراست میں لےلیا، دوسری جانب نرسوں پر تشدد کےخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسوں نے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا اور آج صبح گیارہ بجے ڈاکٹروں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین