• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،منشیات کے مجرم کو 4سال قیداور جرمانے کی سزا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج محمد شریف نے منشیات کا ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عیسی بن طارق کو ساڑھے چار سال بامشقت قید کی سزا سنانے کے ساتھ20ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔ مجرم کو عدم ادائیگی جرمانہ پانچ ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی۔ یا د رہے کہ تھانہ نیکاپورہ پولیس نے مجرم عیسی بن طارق سے ایک کلو620گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔
تازہ ترین