شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)لاہور سے لیکر سیالکوٹ تک بننے والی موٹر وے کی تعمیر کا کام تیز کردیا گیا ہے اور اس موٹر وے کی زد میں آنیوالی شیخوپورہ کے تین دیہات رتن پورہ ، چک نمبر 43اور چک نمبر 41کی نجی زمینوں کے مالکان کو انکی زمینوں کی قیمتوں کی ادائیگی کا کام ہنگامی طور پر شروع کردیا گیا ہے جو یکم فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔