• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال میں سڑکوں کی ناقص تعمیر پر ڈی او روڈز کو شوکاز نوٹس

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے بینظیر بھٹو ہسپتال میں سڑکوں کی ناقص تعمیر پر ڈی او روڈز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا جبکہ ہسپتال کے احاطے میں کوڑا کوکٹ پھینکنے والے اردگرد کے لوگوں کو بھی تنبیہ کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت۔ اسکے باوجود باز نہ آنے والوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی جائیں گی۔ اُنہوں نے یہ ہدایات جمعہ کو ہسپتال کے دورہ کے بعد جاری کیں۔ ڈی سی راولپنڈی نے ہسپتال میں ضلعی حکومت کے فنڈز سے تعمیر کرائی گئی سڑکوں کا ازخود جائزہ لیا اور ناقص کام پر برہمی کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے ہسپتال کے عقب میں اردگرد رہنے والے لوگوں کی طرف سے گندگی پھینکنے کا بھی سخت نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ مقامی منتخب کونسلرز کو اعتماد میں لیکر مکینوں کو وارننگ دی جائے۔ ہسپتال میں موجود خالی جگہوں کے حوالے سے ڈی سی نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ ان جگہوں کو ہموار کر کے ان پر پودے لگانے کیلئے سمری تیار کریں۔ اُنہوں نے ہسپتال کے دیگر شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔  
تازہ ترین