بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر کے والد بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ظفر علی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، مختلف محکموں کے افسران و سٹاف نے کمشنر ثاقب ظفر سے اُن کے دفتر میں اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر کمشنر ثاقب ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی عزت و احترام لازم ہے۔ ان کی خدمت اور تکریم کے لئے اولاد کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔