• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،بم بنانے کا مواد اور اسلحہ رکھنے پر دو افراد کو 45 سال قید

بہاولپور(سٹی رپورٹر)  انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور کے جج خالد ارشد نے بھاری مقدار میں آتش گیر اور بم بنانے کا مواد اورناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث دو افراد محمد ریاض اور پیرکھ عرف بھاگیہ کو مجموعی طور پر 45 سال قید سخت، جائیداد کی ضبطگی اور مجموعی طور پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سز سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں آٹھ ماہ مزید سزا بھگتنا ہو گی۔ایف آئی آرکے مطابق ملزمان کے قبضے سے آتش گیر مواد، بم بنانے کا سامان اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا تھا جسے وہ دہشت گردی میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔ 
تازہ ترین