لیما......پیرو میں بس حادثے میں 17 افراد ہلاک جبکہ31 زخمی ہو گئے ۔حادثہ پیرو کے مرکزی علاقے جونین Junín میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق پہاڑی علاقے کے قریب بس موڑ کاٹتے ہوئے 160 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ بس میں 50افراد سوار تھے ۔واقعے میں 17 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔