• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو: بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پیرو میں ایک افسوسناک بس حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرو میں بس کے کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے تقریباً 800 کلو میٹر شمال میں کاجمارکا ریجن کے علاقے سان جوآن میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی اس بس میں 19 افراد سوار تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، لیکن تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید