گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر اور اس کے گردونواح میں موسم خوشگوار رہا دو روز کی مسلسل بارش کے بعد گزشتہ روز سورج اپنی مکمل آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہا جبکہ شہری بھی دھوپ سیکنے کیلئے سارا دن دھوپ میں بیٹھے رہے دوسری طرف ہوٹلوں ، ریستورانوں پر گرم غذاؤں کی مانگ میں اضافہ بڑھ گیا گرم غذاؤں کی مانگ میں اضافہ ہونے پر دکانداروں نے بھی ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کر دیا ۔