پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ میں مقدمہ رکھا تو ن لیگ کے طوطے اڑ گئے، جواب نہیں بنتا تو حملہ کرتے ہیں،ہمارے اراکین اسمبلی کو اپنا دفاع کرنا آتا ہے۔
ساہیوال میں جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے خواجہ سعد، خواجہ آصف اور عابد شیر علی پرتنقید خوب تنقید کی اور کہا کہ ہمارے دانت توڑنے کی بات کرنے والوں کے اپنے دانت کھٹے ہونے والے ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ہم قانون کی عدالت میں جاتے ہیں تو ن کے وکیل کہتے ہیں ثبوت لاؤ ، ہم کہتےہیں کتنے ثبوت لائیں ، ہم مڑ کے دیکھتےہیں ہر گھر سے قطری خط نکل آتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ثبوت دیتے ہیں ، تم خط دیتے ہو،میں سوچتاہوں کہ کیوں نہ قطر خط لکھ دوں کہ ایک ہی دفعہ چھٹی سیاں جی کے نام لکھ دو۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک بڑا خواجہ ہے، ایک چھوٹا خواجہہے ،سعد رفیق کہتے ہیں لوہے کے چنے ہیں ، تمہارے دانت کھٹے ہونے والے ہیں ، عابد شیر علی خیال کرنا ، کہیں تم پی ٹی آئی کے رڈار پر نہ آجاؤ۔
انہوں نے کہا کہ جناب اسپیکر ، تحریک انصاف شرافت کی سیاست کی قائل ہے لیکن تمہاری دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ، ہم نے چوڑیاں نہيں پہن رکھیں ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونے والا ہے،جب حقائق سامنے آئيں گے سچ جھوٹ ، ظالم مظلوم کا پتہ چل جائے گا ۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ کیا اپوزیشن کے سوال کا جواب دینا چاہیے یا حملہ کرنا چاہیے ، ان سے جواب بنتا نہیں تو حملہ کرتے ہیں ،تحریک انصاف کے ممبران کو اپنا دفاع کرنا آتا ہے ،
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھاکہ وہ کہتے ہیں اسمبلی کی اکثریت ان کے پاس ، پولیس ان کے پاس ، وسائل ان کے پاس ہیں ،میں نے تقریر میں کچھ کہا اور پورس کے ہاتھی لپک کر آئے ، دانت بج رہے تھے ، ہاتھ کانپ رہے تھے ، ہم اپنے عزم پر کھڑے ہیں ۔