وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب یہ جلسہ ہے یا کارنر میٹنگ ، لوگ اکٹھے کرنے میں مشکل ہے تو خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کو مدد کے لیے بھیج سکتے ہیں۔
عمران خان کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی آ ج کی تقریر کے بعد ان پر ترس آرہا ہے ،وہ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں ، انہیں ذمہ دارانہ بیان دینا چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک منفرد ملک کے طورپر پوری دنیا میں ابھر رہا ہے ،عمران خان کے منہ سے نکل رہا ہے کہ پاکستان کا دیوالیہ ہورہا ہے ۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہناتھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست اور عقل کا دیوالیہ نکل گیا ہے،انہیں سمجھنا چاہیے کہ ان کے منفی تاثر پھیلانے سے پاکستان کو نقصان پہنچتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور وفاق میں پہلے سے اسکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب ہے ،اچھی بات ہے کہ عمران خان نے صوبے میں کام شروع کردیا ہے ۔